باسمہ تعالیٰ
۲۸؍ ستمبر ۲۰۱۷ء
مکرمی سلام مسنون
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مجلس شوریٰ کے انعقاد کے موقع پرآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے نو منتخب عہدیداران اور ارکان شوریٰ کے اعزاز میں ایک نشست و عشائیہ مورخہ ۲۴؍ ستمبر بروز اتوارمنعقد کیا۔جناب نصرت علی ، نائب امیر، جماعت اسلامی ہند نے مشاورت کے نائب صدر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے نو منتخب امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب کو مشاورت کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے نیک خواہشات کا 1 2 3اظہار کیا۔
پورے ملک سے آئے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے تقریباً سو قائدین اس عشائیہ میں شریک ہوئے ۔اس نشست میں مشاورت کے تعلق سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔صدر مشاورت نوید حامد صاحب نے تمام شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے ان کو مشاورت کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور مشاورت کی موجودہ دور میں اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان حضرات سے مشاورت کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔ جناب نصرت علی نے مشاورت کی افادیت اور تمام ملی جماعتوں سے اس کے رشتوں کی اہمیت کی طرف شرکاء کو توجہ دلائی۔
یاد رہے اس سے قبل مشاورت نے چند ماہ قبل یہ فیصلہ لیا تھا کہ مشاورت میں موجود تمام تنظیمی ممبروں کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دہلی میں انعقاد کے موقع پر ان کے ارکان کو دفتر مشاورت میں دعوت دے کر ان کے ساتھ تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گااوراس سلسلہ میں سب سے پہلے جماعت اسلامی ہند کے شوریٰ کے ارکان کو مدعو کیا گیا تھا۔
والسلام
آفس سکریٹری
(Visited 2 times, 1 visits today)