معروف مفکر جناب عبدالحمید نعمانی مشاورت کے جنرل سکریٹری نامزد

 

نئی دہلی، ۹؍ مئی ۲۰۱۷ ؁ء: معروف عالم دین اور ہندوستانی فلسفہ کے ماہر نیز دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا عبدالحمید نعمانی نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی رکنیت اختیار کر لی۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے انہیں مشاورت کا رکن بنانے کے ساتھ ہی جنرل سکریٹری کی بھی ذمہ داری دی ہے۔ مولانا عبدالحمید نعمانی نے مراداباد کے مدرسہ شاہی اور دارالعلوم دیوبند سے تعلیم مکمل کی ۔ ۳۰ سال تک جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ رہے اور ترجمان نیز میڈیا سکریٹری کی ذمی داری بحسن و خوبی انجام دی ۔ ملک کے موقر اخبارات و رسائل میں ان کے کالم پابندی سے شائع ہوتے ہیں اور قارئین میں دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔ الیکٹرانک چینل پر ایک جانا پہچانانام ہے۔مختلف عنوانات پر تقریباً ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں، ان میں ہندوازم ، تعارف و مطالعہ (شائع شدہ چار حصے)مسئلہ کفو اور اشاعت اسلام ، دعا بعدالصلاۃ، عورت مذاہب عالم میں ، متحدہ قومیت کی معنویت و ضرورت اور ہندوتواہداف و مسائل ، خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔مولانا دارالعلوم دیوبند میں ہندوستانی فکر و فلسفہ پر گیسٹ لیکچرر کے طور پر درجات تکمیلات کے طلباء کے لئے محاضرہ پیش کرتے ہیں۔ ہندوستانی فکر و فلسفہ اور جدید ہندوتو کی تحریکات، شخصیات اور افکار پر بھی خصوصی مطالعہ ہے۔

سکریٹری جنرل مشاورت جناب مجتبیٰ فاروق نے عبدالحمید نعمانی کے مشاورت کے جنرل سکریٹری بننے پر امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نامزدگی سے مشاورت کو مزید تقویت ملے گی۔

 

(Visited 4 times, 1 visits today)