ALL INDIA MUSLIM MAJLIS-E-MUSHAWARAT
[Umbrella body of the Indian Muslim organisations]
D-250, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar, New Delhi-110025 India
Tel.: 011-26946780, 9990366660 Fax: 011-26947346
Email: mushawarat@mushawarat.com Web: www.mushawarat.com

برائے اشاعت

انیمی پراپرٹی ایکٹ ایک ظالمانہ قانون: مسلم مجلس مشاورت

نئی دہلی، ۱۸؍ مارچ ۲۰۱۷ء : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے ’’انیمی پراپرٹی ایکٹ‘‘ کو بنائے جانے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون کو نہ صرف کالے قانون سے تعبیر کیا ہے بلکہ اس کو ہندوستانی قوانین کی تاریخ میں فرقہ وارانہ تعصب پر مبنی قانون قرار دیا ہے۔
وزیرداخلہ شری راجناتھ سنگھ کے اس بیان پرکہ اینمی پراپرٹی ایکٹ کا بنایاجانا فطری انصاف کے عین مطابق ہے،صدرمشاورت نوید حامد نے اس کی سخت تنقید کرتے ہوئے اس قانون کو ملک کے شہریوں کے انصاف کا بہیمانہ قتل کے مترادف قراردیا۔
صدر مشاورت نے اس بات کو یاد دلایاکہ ملک کا دستور اپنے شہریوں کو زمین اور جائیداد کی ملکیت کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے مگر موجوہ حکومت ہند ملک کے اقلیتی طبقہ سے منسلک افراد کے خلاف مکمل سازش کے تحت اس حق کوچھیننے کی کوشش کررہی ہے۔صدرمشاورت نے اپنے بیان میں حکومت ہند کو یہ یاددلایاکہ یہ محض زمین کے ٹکڑے نہیں ہیں بلکہ اس میں ایسے خاندانوں کی باقیات اور یادگارہیں جو پہلے ہی تقسیم وطن کی کافی مارجھیل چکے ہیں۔
اب ایسے وقت میں جبکہ موجودہ حکومت مذہب کے نام پر مبینہ پناہ گزینوں کیلئے ملک کادروازہ کھول رہی ہے،یہ ستم ظریفی ہی ہے کہ وہی حکومت اپنے ہی شہریوں کیلئے اقلیتی دشمنی میں راستے بند کررہی ہے۔صدر مشاورت نے اس ایکٹ کے اس شق کی جانب بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا جو متاثرہ افراد کو قانون کی رسائی سے محروم کرنے کے سازش پر مبنی ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)