نئی دہلی: ۳؍گست ۲۰۱۷ء ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پونا مین منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ، صدر مشاورت نوید حامد صاحب نے کی۔ اجلاس کی میزبانی پونا میں مسلمانوں کی عظیم الشان ادارہ اعظم کیمپس کی ٹرسٹی و نائب صدر، عابدہ انعامدار صاحبہ نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ذمہ داران مشاورت نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔ جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ، مسلمانوں پر کئے جانے والے حملے ، کشمیر کی سنگین صورت حال ، اتر پردیش و بہار کی سیاسی صورتحال اور آئندہ ماہ آنے والی بقرعید سے متعلق اندیشے اور حکمت عملی وغیرہ پر شرکاء نے سیر حاصل گفتگو کی اور ملی، ملکی وعالمی صورتحال پر جو حکمت عملی بنائی جاسکی تھی وہ گفتگو آئی اور قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔میٹنگ میں صدر مشاورت کے علاوہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب، مجتبیٰ فاروق صاحب، محترمہ عظمیٰ ناہید صاحبہ ، مولانا عبدالحمید نعمانی صاحب، احمدرشید شیروانی صاحب، محترمہ نصرت شیروانی صاحبہ شبیر احمد انصاری صاحب ، محترمہ عابدہ انعامدار صاحبہ، ڈاکٹر رخسانہ لاری صاحبہ ، احمد رضاصاحب ، عامر ادریسی صاحب، داکٹر فیروز اے پونا والاصاحب ، منور پیر بھائی صاحب، ڈاکٹرکوثر عثمان صاحب ، عبدالعزیزصاحب ، محمد احمدصاحب، سکریٹری جماعت اسلامی ہند و دیگر نے شرکت کی۔

(Visited 9 times, 1 visits today)