پرچم پارٹی کے قائد و معروف سیاسی مفکر سلیم پیرزادہ کے انتقال پر صدر مشاورت نوید حامد صاحب کا تعزیتی بیان

نئی دہلی، ۱۳؍دسمبر ۲۰۱۷ ؁ء: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے پرچم پارٹی کے قائد سلیم پیرزادہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے علیگ برادری ہی اپنے ایک مایہ ناز سپوت سے محروم نہیں ہوئی ہے بلکہ ملت اسلامیہ ہند نے ایک ایسا سیاسی مفکر کھو دیا جس نے پوری زندگی بھارتیہ مسلمانوں کو سیاسی برابری دلانے کی جدو جہد اور سیاسی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ نوید حامد صاحب نے کہا کہ مرحوم سلیم پیرزادہ کا دل ملت کے لیے دھڑکتا تھااور ان کا دماغ ہمیشہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی تدابیرپر غور کرتا رہتا تھا اورا نہوں نے آخری سانس تک اصولوں پر زندگی گزاری ۔اچانک ان کے انتقال سے ایک جہد مسلسل کا خاتمہ ہوا ہے۔ صدر مشاورت نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی جدوجہد کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ زرین الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

صدر مشاورت نوید حامد صاحب نے ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے، ان کے ملی کاموں کوقبول فرمائے اور ان کے عزیز واقارب و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

 

(Visited 6 times, 1 visits today)