مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے مولانا اسرار الحق قاسمی کے سانحہ ارتحال پر تعزیت کی ؛کہا ، ان کی موت ملت اسلامیہ ہند کے لیے عظیم ملی خسارہ ہے

 

نئی دہلی: 7/12/2018
آل انڈیا مسلم مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے مشاورت کی مجلس عاملہ کے اہم رکن ، معروف ملی رہنما، رکن لوک سبھا اور تعلیمی ملی فاؤنڈیشن کے صدر مولانہ اسرار الحق قاسمی کے سانہ ارتحال پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے اس حادثہ کو عظیم ملی خسارہ قرار دیا ہے۔  صدر مشاورت نے انکے پسماندگان سے اظہارے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاسمی کی اچانک رحلت سے سیاسی قیادت اور ملی رہنمائی کی سطح پر ایک بڑھا خلاء پیدا ہو گیا ہےجسکا پر ہونا آسان نہیں ہے۔
صدر مشاورت نے مولانا مرحوم کو اسلاف کے قدموں پر چلنے والے، سادگی،  منسکرالمزاج، وضع داری ، اصول پسندی کا نمونہ  اور قلندرانہ شخصیت کا حامل بتایا۔  صدر مشاورت نے کہا کہ انکی گفتار و کردار سے بلکل ظاہر نہ ہوتا تھا کہ وہ اتنی عظیم شخصیت کے حامل اور اتنے بڑھے منصب پر فائز ہیں۔
صدر مشاورت نے کہا کہ انکی سادگی کا یہ عالم تھا کہ ایسے دور میں جب معمولی لوگ چھوٹے چھوٹےمنصب حاصل کرنے کے بعد اپنے آپ کو ناخدا سمجھنے لگتے ہیں، ممبر پارلیمنٹ بن جانے کے بعد بھی مولانااسرارالحق قاسمی کے طرز زندگی اور گفتار و کردار میں رتی برابر کوئی تبدیلی  نہیں آئی تھی اور خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا تھا اور اسی لئے انکی مختلف قسم کی خدمات کے تابندہ نقوش ہمارے سامنے ہمیشہ رہینگے اور موجودہ و
آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرینکے۔
صدر مشاورت نے کہا کی ان کا مولانا سے تقریباً تین دہائیوں سے زیادہ سے خوشگوار رشتہ تھا اور  یہی وجہ تھی کہ ان کےمشاورت کے صدر بننے کے بعد پہلی بار وہ مشاورت کی میٹینگوں میں شامل ہونے لگے تھے اور اس بات کو برملا کہتے تھے کہ بہت عرصہ بعد مشاورت کا وقار بہال ہوا ہے۔ انکی دوراندیشی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انکا یہ ماننا تھا کہ مسلم ملت کے نمائندوں کا الیکٹرونک میڈیا سے عدم موجودگی ملت کے مفاد میں نہیں ہے اور ان خطوط پر مولانا مرحوم نے مشاورت کے بڑودہ اجلاس میں ایک قرارداد  منظور کرائی تھی۔  صدر مشاورت نے کہا کہ مرحوم مولانا اسرارالحق قاسمی کی طرح  مثبت سوچ اور رائے رکھنے والے دور اندیش افراد کم ہوتے جا رہے ہیں۔ مولانا مرحوم کی جمعیتہ علماء ہند کے جنرل سیکریٹری، ملی کونسل کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور ممبر پارلیمنٹ رہتے ہوئے جو خدمات ہیں وہ ناقابل فراموش رہیں گیں ۔
صدر مشاورت نوید حامد نے مولانا مرحوم  کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مولانا کے پسماندگان سے اظہار تعزیعت کیا ہے اور امید کی ہے کہ وہ مولانا
مرحوم کے کاموں کو جاری رکھینگے.
http://asiatimesurdu.co.in/navaid-hamid-condoles-kishan-mp-maulana-asrarul-haque-qasmi/
۔Asia Time, 8.12.18
(Visited 2 times, 1 visits today)